فوج کا بنیادی کردار ملک کی حفاظت کرنا، اور ضرورت کے تحت، جنگ میں لڑنا ہوتا ہے۔,
لیکن اب افواج کو بڑی تعداد میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جنگ کی ایک مختلف مہم میں طلب کیا جا رہا ہے۔ فوجی اہلکاروں کو شہروں میں طلب کرنے کا یہ ایک ایسا رجحان ہے جس کے بارے میں امکان ہے کہ یہ جاری رہے گا۔
جاری آپریشنز بھی معطل کر دیے گئے ہیں اور تعینات کیے گئے دستوں کو کم کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ایک اچھی مثال عراق میں اس بین الاقوامی کوشش کی ہے جس کے تحت مسلح افواج کو ٹریننگ اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔
کئی معاشروں میں جب فوج سڑکوں پر آتی ہے تو اسے سیاسی عدم استحکام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں الگ سوچ رکھنے والے افراد مسلح افواج کی بڑھتی موجودگی پر مختلف ردعمل دیتے ہیںلیکن مغربی یورپ جیسے ممالک، جنھیں مستحکم جمہوری معاشرہ سمجھا جاتا ہے، میں بھی فوج کی تعیناتی غیر معمولینہیں۔سیلاب یا قدرتی آفات پر بری، فضائی اور بحری فوج کا عملہ عام لوگوں کے قریب دیکھا جاتا ہے
یورپی یونین کے کئی ممالک میں بھی انتہا پسندی کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر ریلوے سٹیشنز اور عوامی مقامات پر فوج گشت کرتی نظر آتی ہے۔
کچھ نایاب مواقع ایسے بھی ہوتے ہیں جب فوج کی بڑی تعداد تعینات کی جاتی ہے، جیسے امریکہ میں سنہ 2005 کے دوران سمندری طوفان کترینا کی آمد کے بعد وزارت دفاع نے لگ بھگ 70 ہزار فوجی تعینات کیے تھے تاکہ اس سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔ یہ ایک ایسا وقت تھا کہ جب انتشار پھیلنے پر تنقید کی گئی تھی۔
اس عالمی وبا کے موقع پر تعیناتی کا طریقہ کار مختلف ہوگا۔ برطانیہ میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نکولس کارٹر نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ’اپریل کے وسط تک وہ اجتماعی طور پر متحرک ہونے کی حالت میںہوں۔‘
فی الحال 20 ہزار فوجیوں کو تیار رکھا گیا ہے۔
تو فوج ایسا کیا کرسکتی ہے ...یہاں اہم پہلوؤں کا ذکر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج کس طرح مدد
1: افرادی قوت
ان کے پاس اپنی سہولیات موجود ہوتی ہیں، جیسے فوجی بیس اور ہوائی اڈے۔ ان سہولیات کو آخر کار ایسے کئی کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
2: طبی امداد
امریکی بحریہ اپنے دو ایسے جہازوں کو متحرک کر رہی ہے جنھیں ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پانی پر تیرتے اس کے وارڈ انفیکشن کی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے نہیں بنے لیکن ان کی مدد سے کم از کم دیگر سہولیات پر ,دباؤ گھٹ جائے گا۔
انھیں تیار کرنے میں کچھ وقت لگے گا اور شاید انھیں صرف بڑے ساحلی شہروں میں تعینات کیا جاسکے گا۔
فوج کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ایک ملک کے مقابلے دوسرے میں کم یا زیادہ ہوسکتی ہیں۔ لمبے عرصے کے دوران مسلح افواج کے بجٹ اور تعداد میں کمی کا مطلب ہے کہ فوجی طبی عملہ اب محفوظ ہے یا شاید وہ پہلے سے ہی صف اول میں سویلین اداروں کے ساتھ کام رہے ہیں۔
امریکی بحریہ اپنے دو ایسے جہازوں کو متحرک کر رہی ہے جنھیں ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے
لیکن فوجی دستے وسائل کے طور پر کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ وہ ابتدائی طبی امداد میں تربیت یافتہ ہوتے ہیں جبکہ پیچیدہ طبی عمل میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
لیکن آخر میں عارضی ’فیلڈ‘ ہسپتالوں کا قیام اور دوسری طبی سہولیات کی فراہمی میڈیکل یونٹس کو خود کرنی ہوگی۔
3: نقل و حرکت
یہ ایک اہم پہلو ہے جس میں فوجی صلاحیت استعمال کی جاسکتی ہے۔ دستوں کی مدد سے ضروری سامان پہنچایا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں کچھ فوجی دستوں کو ہسپتالوں تک آکسیجن سلنڈر پہنچانے کی تربیت دی گئی ہے۔فوج وسیع پیمانے پر لاجسٹک کا نظام قائم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ اس عمل میں فوج کے پاس موجود ذرائع ابلاغ کا نظام کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
4: داخلی سکیورٹی اور امن و امان بحال رکھنا
لیکن اگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد تیزی سے گرتی ہے تو فوج کو ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جیسے عوام سے براہِ راست رابطوں کے مقابلے میں اہم عمارتوں اور مقامات کی حفاظت کرنا۔
اس سے پولیس سروس اپنا روایتی کردار ادا کرنے کے لیے موجود رہتی ہے۔
واضح طور پر ہر ملک میں اس کی مختلف روایت ہوتی ہے۔ ,کئی ملکوں میں نیم فوجی دستے یا پولیس فورسز ہوتی ہیں جو دونوں کردار ادا کرتے ہیں۔
امریکہ کی ہر ریاست میں اپنا نیشنل گارڈ ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسی فوجی فورس ہے جو ہر وقت تیار ہوتی ہے اور اسے گورنر کی ضرورت کے مطابق تعینات کیا جاسکتا ہے۔
0 Comments